کتاب: تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 185
میں شاہ صاحب کے تجدیدی کارناموں کا وہ احترام نہیں جو قدمائے دیوبند میں تھا۔ خدا کرے کہ یہ حضرات وسعتِ مطالعہ سے فکری جمود کو توڑیں اور اپنے نظریات کی بنیاد تقلید کی بجائے علم اور تحقیق پر رکھیں۔ ظاہری تنقیص کے باوجود اس میں محدثین کے مسلک کی تائید اور توثیق ہوگی۔ ہماری دلی دلچسپیاں اس نئی تحریک کے ساتھ ہیں۔
خدا تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کی توفیق مرحمت فرمائے۔
(ہفت روزہ الاعتصام لاہور، 24نومبر 1961ءجلد :13، شمارہ:17تا 9فروری 1962ءجلد:13 شمارہ:28)