کتاب: تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 176
وکذلک اصحاب الحدیث فانھم ضرب لھم ولکم ھذا مثلان ”اسی طرح اہل حدیث کی اور تمہاری دو الگ الگ مثالیں ہیں۔ “ والی أولی العرفان من أھل الحدیث خلاصۃالإنسان والأکوان ”اور اہل حدیث اصحابِ معرفت ہیں اور انسانیت کا خلاصہ ہیں۔ “ قصیدہ نونیہ کا شاید ہی کوئی ورق ہو جس میں کسی نہ کسی طریق سے اہلحدیث مکتبِ فکر کا تذکرہ نہ آیا ہو۔ علامہ بزدوی خبر واحد کے تذکرے میں فرماتے ہیں: ((قال بعض أهل الحديث يوجب علم اليقين)) [1] ”خبر واحد سے یقینی علم حاصل ہوتا ہے۔ “ اُصولِ بزدوی کے شارح علامہ عبدالعزیز بخاری فرماتے ہیں: ((ذهب أكثر أصحاب الحديث إلى أن الأخبار التي حكم أهل الصنعة بصحتها توجب علم اليقين))[2] ”اکثر اصحاب الحدیث کاخیال ہے کہ جن خبروں کو اصحاب ِ فن نے صحیح فرمایا ہے، ان سے یقینی علم حاصل ہوتا ہے۔ “ علامہ عبدالعزیز بخاری مرسل کی حجیت کا ذکر کرتے ہوئے اہلحدیث پرطعن فرماتے ہیں: ((أنهم سموا أنفسهم أصحاب الحديث وانتصبوا أنفسهم لحيازة الأحاديث والعمل بها ثم ردو منها ما هو أقوى أقسامها ))[3] ”یہ لوگ اپنے آپ کو اہلحدیث کہتے ہیں اور حدیث پر عمل اور اس کی حفاظت کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن اس کی قوی ترین اقسام کا انکار کرتے ہیں۔ “
[1] ۔ اصول البزدوی(ص:154) [2] ۔ کشف الاسرار(ص:2/191) [3] ۔ کشف الاسرار(ص:3/225)