کتاب: تحریکِ آزادی فکراور حضرت شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 16
حلقوں میں بہت پسند کیے گئے۔ بعض حلقوں میں کافی ناراضگی اور ناپسندیدگی کا اظہار فرمایا گیا۔ کسی چیز کے مؤثر ہونے کی یہی دلیل ہوتی ہے کہ وہ اپنے لئے مختلف حلقے پیدا کر لے اور نقد ونظر کا تختہ مشق بنے۔ مضمون جب چھپ رہا تھا بعض محترم اور عزیز دوستوں نے اس کے بعض حصوں پر دوستانہ اور محققانہ تنقید فرمائی۔ جزاهم الله أحسن الجزاء بعض احباب کا خیال تھا کہ اہل حدیث حفاظ حدیث کا دوسرا نام ہے۔ یہ مکتبِ فکر نہیں اس کے متعلق کچھ مختصر اشارات زیر طبع مضامین میں آگئے ہیں اس موضوع پر ایک مبسوط مضمون لکھنے کا خیال ہے وأرجو من الله التوفيق مولانا محمد حنیف صاحب یزدانی کی نظر سے غالباً یہ مضامین گزرے انہوں نے ان کی طباعت کا ارادہ فرمایا ہے میں نے انہیں ان کی اجازت دے دی ہے اللہ تعالیٰ انہیں اعمال خیر کی توفیق مرحمت فرمائے۔ ناظرین سے گزارش ہے اگر وہ ان پریشان خیالات کو پسند فرمائیں تو حضرت الاستاذ المحترم المحدث الکبیر حافظ عبد المنان صاحب وزیر آبادی رحمتہ اللہ علیہ کو اپنی مخلصانہ دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں ان کی مبارک تربیت ہی دراصل توحید وسنت کے ساتھ محبت اور مسلک سلف کے ساتھ تعلق کی حقیق محرک ہے۔ اللهم اغفر له وارحمه واجعل جنة الفردوس مأواه واجعله من ورثة جنة النعيم محمد اسمٰعیل مدرس وخطیب جامع اہل حدیث چاہ شاہاں۔ گوجرانوالہ 3 ذی قعد 1385ھ                26 مارچ 1966ء