کتاب: تین طلاق اور ان کا شرعی حل - صفحہ 77
محمد بن مقاتل (حنفی) بھی اس کے قائل ہیں۔ (شرح مسلم للنوویؒ ج۱ص۴۷۸) (۴) ایک قلیل تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو ایک مجلس کے تین طلاق کو غیر مدخولہ کے لیے ایک ہی شمار کرتے ہیں اور مدخولہ کے لیے تین۔ (زاد المعاد ج۴ص۶۷) غور فرمائیے کہ جس مسلک میں اس قدر اختلاف ہو کہ اس کے بارے میں چار گروہ پائے جاتے ہوں، اسے ’’اجماعی‘‘ کہا جا سکتا ہے؟