کتاب: تین طلاق اور ان کا شرعی حل - صفحہ 44
فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ ۔ الاٰیة۔ (البقرہ:۲۳۲)
عدت کو پہنچ جائیں تو انہیں اپنے خاوندوں سے نکاح کرنے سے نہ روکو۔
اس آیت میں اﷲ تعالیٰ نے مطلقہ عورت کی عدت گزرنے کے بعد بھی اپنے پہلے خاوند سے نئے نکاح کے جواز کی صورت پیش فرمائی ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ تین طلاقیں اکٹھی نہ دی گئی ہوں۔ یعنی تیسری آخری طلاق سے پہلے ایک یا دو رجعی طلاق کے بعد، یا پھر اس صورت میں کہ ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک ہی شمار کیا گیا ہو۔
چوتھی دلیل:
وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِکُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْسَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ۔ (البقرہ:۲۳۱)
اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور اس کی عدت پوری ہونے لگے تو یا تو انہیں بھلائی کے ساتھ اپنے پاس رکھو یا شائستہ طور پر رخصت کردو۔
اس آیت سے بھی یک مجلسی تین طلاق دینا‘ پھر انہیں تین ہی شمار کر لینا منشائے الٰہی کے خلاف معلوم ہوتا ہے۔
پانچویں دلیل:
یٰاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوْهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَاَحْصُوا الْعِدَّةَ وَاتَّقُوا اﷲَ رَبَّکُمْ لَا تُخْرِجُوْهُنَّ مِنْ بُیُوتِهِنَّ وَلَا یَخْرُجْنَ اِلَّا اَنْ یَّاتِیْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ وَ تِلْکَ حُدُوْدُ اﷲِ وَمَنْ یَتَعَدَّ حُدُوْدَ اﷲِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہٗ لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اﷲَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِكَ اَمْرًا۔ (الطلاق:۱)
’اے نبی صلی اللہ وسلم (مسلمانوں سے کہہ دیجئے) جب تم عورتوں کو طلاق دینے لگو تو ان کی عدت کے لیے طلاق دو اور عدت کا شمار کرتے رہو ………… تجھے کیا معلوم شاید اﷲ اس کے بعد (بہتری یعنی رجوع کی) سبیل پیدا کر دے۔