کتاب: تین طلاق اور ان کا شرعی حل - صفحہ 22
عمر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے اس فیصلہ کے بجائے براہ راست حضرت عمر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی ذات کی طرف کرکے مجھے آڑےہاتھوں لیا کہ:وہ (کیلانی صاحب) حضرت عمر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  پر برس پڑے اور بیک جنبش قلم انہیں مخالف کتاب اللہ اور سنت  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی قرار دینے میں کوئی باک محسوس نہیں کیا۔" انا للہ و انا الیہ رجعون اللہ تعالیٰ ہم سب کی بھول چوک ،لغزشوں ،اور غلطیوں کو معاف فرمائے۔آمین۔