کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 29
تیمیہ رحمہ اللہ اور ان کے تلامذہ،15۔تذکرۃ الشعراء(۱۲ نامور شعرا کے حالات)،16۔حیاتِ نذیر(شیخ الکل مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کے حالات زندگی)،17۔سیرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ،18۔سیرت امام بخاری رحمہ اللہ،19۔تذکرہ مولانا ابو الوفاء ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ۔ عراقی صاحب نے زیرِ نظر کتاب مولانا عبدالرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ کے حالات اور ان کے علمی و دینی کارناموں کے متعلق تالیف کی ہے۔یہ کتاب ایک مقدمہ اور سات ابواب پر مشتمل ہے۔ مقدمہ میں حدیث قرآن مجید ہی کی شرح ہے۔کتابتِ حدیث،روایتِ حدیث،تدوینِ حدیث،برصغیر پاک و ہند میں علمِ حدیث،خاندان ولی اللہ دہلوی کی خدمتِ حدیث اور شیخ الکل میاں سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریسی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ باب(۱)کا عنوان ہے: اعظم گڑھ اور مبارک پور۔اس میں اعظم گڑھ اور مبارک پور کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ باب(۲)کا عنوان ہے: مولانا محمد عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ ولادت سے وفات تک۔اس میں مولانا مبارک پوری رحمہ اللہ کے سوانح حالات اور ان کی تدریسی و تصنیفی خدمات،ان کے علم و فضل اور اخلاق و عادات پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ باب(۳)اساتذہ کے متعلق ہے۔اس میں محدث مبارک پوری رحمہ اللہ کے گیارہ اساتذہ کے حالات تفصیل سے قلم بند کیے گئے ہیں۔ باب(۴)میں محدث مبارک پوری رحمہ اللہ کے ۱۰ مشہور اور نامور تلامذہ کے حالاتِ زندگی اور ان کی علمی و دینی و تصنیفی خدمات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔