کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 285
’’تفسیر حدائق ذات بھجۃ’‘ہے،اس کے مصنف شیخ عبدالسلام بن یوسف بن محمد قزوینی(المتوفی ۴۸۳ھ)ہیں۔یہ مخطوطہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ حنبلی رحمہ اللہ کے قلم سے لکھا ہوا ہے۔شیخ نور محمد نے لکھا ہے: ’’تفاسیر میں سے یہ تفسیر بھی عجیب چیز ہے کہ ہر آیت کی تفسیر میں جمیع مذاہب و ہر فن کو ظاہر کیا گیا ہے۔‘‘ مذکورہ بالا حقائق کی روشنی میں یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ مولانا محمد عبد الرحمن محدث مبارکپوری نے مقدمہ تحفۃ الاحوذی میں جرمنی وغیرہ کے مکتبات کے حوالے سے جن نادر مخطوطات کی نشان دہی کی ہے،وہ اپنی جگہ بالکل درست ہے،اب اگر وہ کتابیں نایاب ہیں تو یہی کہا جائے گا کہ انقلاباتِ زمانہ کی نذر ہوگئیں نہ کہ مولانا مبارکپوری کی طرف کوئی غلط بات منسوب کی جائے گی۔ھذا ما عندي،والعلم عند اللّٰه۔