کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 278
ذاتِ خود جرمنی میں اس لائبریری تک پہنچے ہیں اور وہاں کی مدیرہ سے ملاقات کی اور اس کے سامنے یہ فہرست رکھی،اس عورت نے کہا کہ ہاں یہ تمام کتابیں اس لائبریری میں موجود ہیں۔اس پر خالد لبنانی نے ان کتابوں کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا،لیکن اس منتظمہ نے معذرت کر لی کہ یہ ممکن نہیں ہے،کیوں کہ ان کتابوں کی فہرست مرتب نہیں ہوئی ہے۔ٹائپ شدہ فہرست کے آخر پر اس بارے پائی جانے والی تحریر کی فوٹو کاپی درج ذیل ہے: (عکس خط) خالد لبنانی نے جرمنی کی جس لائبریری میں ان کتابوں کی موجودگی کی اطلاع کی ہے،وہ مشرقی جرمی کے شہر لیپزگ(Leipzig)میں موجود ہے اور اس کا موجودہ نام کارل مارکس(Karl Markus)لائبریری ہے۔ تقریباً دو سال قبل میرے پاس سمندری تشریف لانے والے ایک نوجوان جرمن سکالر Martin Riexinger سے بھی میں نے گزارش کی تھی کہ اس لائبریری