کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 26
ابی داوٗد،صحیح مسلم،صحیح بخاری اور موطا امام مالک۔ علماے اہلِ حدیث نے ان سب کتبِ حدیث پر حواشی اور شروح لکھی ہیں : حواشي بلوغ المرام(عربی): مولانا سید احمد حسن دہلوی(المتوفی ۱۳۳۸ھ) حواشي مشکاۃ المصابیح(عربی): مولانا عبد الوہاب صدری دہلوی(المتوفی ۱۳۵۱ھ) تنقیح الرواۃ في تخریج أحادیث المشکاۃ(عربی): نصفِ اول مولانا سید احمد حسن دہلوی(المتوفی ۱۳۳۸ھ)اور نصفِ ثانی مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی(المتوفی ۱۳۸۱ھ) شرح سنن أبي داوٗد: اس کی دو شرحیں مولانا ابو الطیب شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی(المتوفی ۱۳۲۹ھ)نے بہ نام’’غایۃ المقصود‘‘(عربی)اور’’عون المعبود‘‘(عربی)لکھیں۔ تعلیقات علیٰ سنن النسائي: مولانا ابو یحییٰ محمد شاہجہان پوری(المتوفی ۱۳۳۸ھ) تحفۃ الأحوذي في شرح جامع الترمذي: مولانا محمد عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۵۳ھ)اس شرح کی علماے اسلام نے بڑی تعریف و توصیف کی ہے۔ شیخ احمد شاکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’تحفۃ الأحوذي تالیف العالم العلامۃ الشیخ محمد عبد الرحمٰن من کبار علماء الحدیث بالہند وھو شرح نفیس جداً‘‘ ’’تحفۃ الاحوذی شیخ عالم علامہ محمد عبد الرحمن کی تالیف ہے۔یہ ہندوستان کے کبار علماے حدیث میں شمار ہوتے ہیں۔یہ شرح بہت نفیس ہے۔‘‘