کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 256
طے پایا ہے کہ مجموعہ اور فتاویٰ نذیریہ سے ان کے فتاویٰ کو الگ کر کے ایک ساتھ شائع کیا جائے۔بروقت کتاب الجنائز کی تعریب سے فراغت کے بعد اس کی تبییض میں لگا ہوا ہوں۔(ڈاکٹر صاحب نے مولانا مبارک پوری رحمہ اللہ کی تصنیف کتاب الجنائز کا عربی زبان میں ترجمہ کیا ہے)اس سے فراغت مل جائے تو فتاویٰ پر لکھوں گا۔‘‘[1] (دبستانِ حدیث،ص: ۱۹۳ تا ۱۹۵)
[1] حضرت حافظ عبداﷲ محدث غازی پوری اور مولانا محمد عبد الرحمن محدث مبارکپوری رحمہم اللہ کے فتاویٰ کے مسودات ہمیں بفضلہٰ تعالیٰ مل چکے ہیں،جن پر تحقیقی کام جاری ہے اور جلد ہی انھیں قارئین کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔وفقنا اللّٰه تعالیٰ ویسرلنا الإتمام۔(دار أبي الطیب)