کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 247
محدث مبارک پوری رحمہ اللہ بحیثیت مصنف: مولانا محدث مبارک پوری رحمہ اللہ کی تصنیفی حیثیت بھی بہت اعلیٰ تھیں،جس کو کام میں لاتے ہوئے آپ نے قلم کے ذریعے بھی کتاب و سنت کی بڑی خدمت انجام دی۔آپ کو تمام علومِ عقلیہ و نقلیہ میں درک حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ فنِ حدیث میں خصوصی مہارت حاصل تھی۔فقہ،احادیث،استنباطِ مسائل،رجالِ حدیث،جرح و تعدیل اور طبقاتِ رواۃ وغیر کے بارے میں بڑا گہرا علم تھا۔طلبا اور علما بھی آپ کی طرف رجوع کرتے تھے۔(مولانا عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ حیات و خدمات،ص: ۱۲۰)