کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 245
کا موضوع جانوروں کو خصی نہ کرنے کا بیان ہے۔ الرسالۃ في رکعۃ الوتر: یہ رسالہ اردو میں ہے۔اس کا موضوع رکعتِ وتر ہے۔یہ ۱۷ صفحات پر مشتمل رسالہ حضرت محدث مبارک پوری رحمہ اللہ کے ہاتھ کا مرقوم ہے۔ رسالہ في رفع الیدین للدعاء بعد الصلاۃ المکتوبۃ: یہ رسالہ اردو زبان میں ہے۔اس میں فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کے متعلق وضاحت کی گئی ہے۔ رسالۃ في مسائل العشر: اس میں عشر کے مسائل پر گفتگو کی گئی ہے۔ الکلمۃ الحسنیٰ في المصافحۃ بالید الیمنیٰ: یہ رسالہ اردو میں ہے۔اس میں دائیں ہاتھ سے مصافحہ کرنے کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ الحق المبین في سنیۃ المصافحۃ بالیمین: یہ رسالہ اردو زبان میں ہے۔اس میں صرف داہنے ہاتھ سے مصافحہ کرنے کے مسئلے کو واضح کیا گیا ہے۔یہ رسالہ در اصل’’المجالسۃ في المصافحۃ’‘کا جواب ہے،جس میں مصافحہ کے بارے میں علماے اہلِ حدیث سے ۳۹ سوالات کیے گئے تھے۔انہی سوالات کے جواب میں حضرت محدث مبارک پوری رحمہ اللہ نے یہ رسالہ تحریر فرمایا۔ الوشاح الإبریزي في حکم الدواء الإنکلیزي: یہ رسالہ انگریزی دوا کے استعمال کے متعلق ہے۔ تنقید الدرۃ الغرۃ: یہ رسالہ اردو زبان میں ہے اور مولانا ظہیر احسن شوق نیموی(المتوفی ۱۳۲۲ھ)کے رسالے’’الدرۃ الغرۃ في وضع الیدین علی الصدر وتحت السرہ’‘کاجواب ہے۔اس میں سینے پر ہاتھ باندھنے ہی کو راجح مسلک قرار دیا گیا ہے۔