کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 219
کے انداز میں کتاب لکھی،جس میں مسائلِ حنفیہ تقلید وغیرہ کی تائید میں ضعیف حدیثیں جمع کی گئی تھیں۔مولانا مبارک پوری رحمہ اللہ نے’’أبکار المنن في تنقید آثار السنن’‘کے نام سے اس کا جواب لکھا۔‘‘(دبستان الحدیث،ص: ۱۸۹) محقق اہلِ حدیث مولاناارشاد الحق اثری حفظہ اللہ لکھتے ہیں : ’’آثار السنن’‘علامہ ظہیر احسن شوق نیموی کی کتاب ہے،جسے انھوں نے اپنے حنفی مسلک کی تائید و حمایت میں بڑے طمطراق سے مرتب کیا تھا اور یہ دو اجزا پر مشتمل تھی،جس کا پہلا جزو ۱۳۱۹ھ میں طبع ہوا تھا۔مولانا مبارک پوری رحمہ اللہ نے مولانا شمس الحق رحمہ اللہ محدث ڈیانوی کے کہنے پر اس کا جواب’’أبکار المنن في تنقید آثار السنن’‘کے نام سے لکھا۔مولانا ڈیانوی کا ۱۳۲۹ھ میں انتقال ہو گیا۔ ’’ادھر’’أبکار المنن’‘کا کام تعطل کا شکار ہو گیا۔مولانا مبارک پوری رحمہ اللہ نے’’تحقیق الکلام’‘حصہ ثانی کے ٹائٹل پیج مطبوعہ ۱۳۳۵ھ پر ابکار المنن کے بارے میں اعلان لکھا۔جس میں انھوں نے فرمایا: ’’عرصہ ہوا مولانا شمس الحق صاحب محدث عظیم آبادی کی تحریک سے اس کتاب کا جواب لکھنا شروع کیا تھا،مگر مولانا ممدوح کی وفات کی وجہ سے ملتوی ہو گیا تھا۔الحمدللہ کہ اب ملک پنجاب کے ایک محترم اہلِ علم کی تحریک سے پھر جواب لکھنا شروع کیا گیا ہے،جو مکمل ہونے کے بعد اگر مصارف طبع کا سامان ہو گیا تو طبع ہو کر شائع ہو گا۔ ’’پنجاب کے جس محترم اہلِ علم نے’’أبکار المنن’‘کے دوبارہ لکھنے کی تحریک کی تھی،وہ مولانا عبد اللہ صاحب کھپانوالی ضلع فیروز پور(مشرقی پنجاب)تھے۔‘‘ (مقالاتِ مبارک پوری،ص: ۳۸،۳۹) شفاء الغلل شرح کتاب العلل(عربی): کتاب العلل امام ترمذی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔یہ عللِ حدیث پر ایک مختصر