کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 207
باب ششم: تصانیف حضرت مولانا محمد عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ عدیم المثال اور مایہ ناز مصنف تھے۔ان کے فضل و کمال کا سب سے بڑا ثبوت ان کی تصانیف ہیں۔علماے کرام نے ان کی تصانیف کو عمدہ اور مفید بتایا ہے۔ان کی تصانیف عربی و اردو میں ہیں اور کیفیت و کمیت دونوں اعتبار سے اہم ہیں۔ذیل میں آپ کی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ تصانیف کی فہرست پیشِ خدمت ہے۔ مطبوعہ: 1۔تحفۃ الأحوذي شرح جامع الترمذي(عربی) 2۔مقدمہ تحفۃ الأحوذي(عربی) 3۔أبکار المنن في تنقید آثار السنن(عربی) 4۔شفاء العلل شرح کتاب العلل۔ 5۔تحقیق الکلام في وجوب القراء ۃ خلف الإمام۔ 6۔نور الأبصار۔ 7۔تنویر الأبصار في تائید نور الأبصار۔ 8۔ضیاء الأبصار في رد تبصرۃ الأنظار۔ 9۔المقالۃ الحسنیٰ في سنیۃ المصافحۃ بالید الیمنیٰ۔