کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 195
میاں صاحب رحمہ اللہ محدث دہلوی کے مدرسہ واقع پھاٹک حبش خاں دہلی پڑھا رہا ہوں۔انتھیٰ۔(تذکرہ علماے اعظم گڑھ،ص: ۲۵۸) اس کے بعد مولانا حکیم محمد بشیر شوال ۱۳۵۶ھ سے دار الحدیث رحمانیہ دہلی تشریف لے گئے اور ۱۳۷۱ھ میں اپنے وطن واپس تشریف لے گئے اور یہیں مطب جاری کر کے کئی سال تک خلقِ خدا کی خدمت کی۔آخر میں سیونی(مدھیہ پردیش)میں مدرس ہوئے اور کئی سال تک تعلیمی و دینی خدمات انجام دں اور آخر ۳ مئی ۱۹۶۸ء بمطابق یکم صفر ۱۳۸۸ھ بروز شنبہ انتقال کیا اور اپنے آبائی قبرستان مبارک پور میں دفن کیے گئے۔إنا للّٰہ و إنا إلیہ راجعون۔(تذکرہ علمائے اعظم گڑھ،ص: ۲۵۸)