کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 186
15۔مقالاتِ اصلاحی۔ 16۔تفہیمِ دین۔ 17۔اسلامی قانون کی تدوین۔ 18۔فلسفے کے بنیادی مسائل،قرآن حکیم کی روشنی میں۔ 19۔مبادی تدبرِ حدیث۔ 20۔تدبرِ حدیث شرح صحیح بخاری۔ 21۔اصولِ فہمِ قرآن۔ 22۔مشاہداتِ حرم۔ 23۔دروس التاریخ۔ 24۔ہندوستانی جاسوس۔ 25۔مجموعہ تفاسیرِ فراہی۔ 26۔اقسام القرآن۔ 27۔ذبیح کون؟ 28۔حقیقتِ معاد۔ (بایں ہمہ اوصاف یہ امر جعی ملحوظ خاطر رہے کہ مولانا امین احسن اصلاحی،محدث مبارک رحمہ اللہ کے شاگرد ہونے کے باوجود فکری اور منہجی طور پر اپنے استاد مولانا حمید الدین فراہی سے حد متاثر تھے اور فہم دین میں اپنے استاد گرامی ہی کے اصول و قواعد کے پیروکار تھے۔چناں چہ یہ حضرات قرآن مجید کی تفسیر و توضیح میں حدیث نبوی اور آثار صحابہ سے زیادہ جاہلی ادب اور شعرائے جاہلیت کے فرمودات پر اعتماد کرتے ہیں اور فہم دین میں ائمہ سلف کی تعبیرات و تشریحات سے زیادہ اپنی عقلی توجیہات پر بھروسا کرتے ہیں۔اسی طرز عمل کی بنا پر مولانا اصلاحی صاحب نے کئی مسائل میں بڑی ٹھوکریں کھائی ہیں اور بسا اوقات امت مسلمہ کے اجماعی عقائد کی بہی مخالفت کر گئے ہیں۔ یہاں تفصیل کا موقع نہیں،سردست ایک ہی مثال ملاحظہ کریں کہ شریعت اسلامیہ میں شادی