کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 185
10۔مولانا عزیز الرحمن اصلاحی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۷۱ء) 11۔مولانا خالد مسعود مدیر سہ ماہی’’تدبر’‘لاہور(المتوفی ۲۰۱۳ء) 12۔مولانا ماجد خاور ڈائریکٹر فاران فاؤنڈیشن لاہور تصانیف: مولانا امین احسن اصلاحی کا شمار برصغیر(پاک و ہند)کے نامور مصنفین میں ہوتا ہے۔آپ علومِ اسلامیہ سے پوری واقفیت رکھتے تھے۔زبان و ادب پر کامل عبور اور عربی علوم میں رسوخ حاصل تھا۔مولانا اصلاحی کی تصانیف کی تفصیل درج ذیل ہے: 1۔مبادی تدبرِ قرآن۔ 2۔تفسیر تدبرِ قرآن۔ 3۔تزکیۂ نفس۔ 4۔حقیقتِ شرک و توحید۔ 5۔حقیقتِ تقویٰ۔ 6۔حقیقتِ نماز۔ 7۔دعوتِ دین اور اس کا طریقِ کار۔ 8۔اسلامی ریاست۔ 9۔اسلامی ریاست میں فقہی اختلافات کا حل۔ 10۔اسلامی معاشرے میں عورت کا مقام۔ 11۔قرآن میں پردے کے احکام۔ 12۔عائلی کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ۔ 13۔تنقیدات۔ 14۔توضیحات۔