کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 183
قاہرہ(مصر)میں طیارے کے حادثے میں انتقال کر گئے،جس کی وجہ سے مولانا امین احسن کی گھریلوں ذمے داریوں میں اضافہ ہو گیا،جس سے میثاق اور حلقہ تدبرِ قرآن کا کام تلپٹ ہو گیا۔ ڈاکٹراسرار احمد سے تعلق اور علیحد گی: ۱۹۶۶ء میں مولانا اصلاحی نے میثاق کی ادارت ڈاکٹر اسرار احمد کے حوالے کر دی اور اس کے ساتھ ڈاکٹر اسرار احمد کے مکان پر مولانا اصلاحی نے ہفتہ وار درسِ قرآن کا آغاز کر دیا۔۱۹۷۲ء میں ڈاکٹر اسرار احمد کی قائم کردہ انجمن خدام القرآن کی ہیئت ترکیبی اور دستوری شقوں اور اس دوران میں میثاق میں ان کی شائع ہونے والی بعض تحریروں سے مولانا اصلاحی کو سخت اختلاف ہوا۔چنانچہ ۱۹۷۴ء میں مولانا اصلاحی نے ڈاکٹر اسرار احمد سے قطع تعلق کر لیا۔ مرض اور تفسیر تدبرِ قرآن کی تکمیل: ۱۹۷۱ء کے اواخر میں مولانا امین احسن نسیان اور دردِ سر کے علاج کے لیے کراچی تشریف لے گئے اور مئی ۱۹۷۲ء تک کراچی میں مقیم رہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو دونوں مرضوں سے نجات دی اور آپ لاہور واپس آ گئے،پھر اس کے بعد اپنی زمین پر رحمن آباد ضلع شیخوپورہ منتقل ہو گئے اور وہیں تفسیر تدبرِ قرآن لکھنے کا آغاز کر دیا۔۱۹۷۸ء میں دوبارہ لاہور واپس تشریف لائے۔اگست ۱۹۸۰ء میں تفسیر تدبرِ قرآن کی تکمیل ہوئی۔ ادارہ تدبرِ قرآن و حدیث کا قیام: تفسیر تدبرِ قرآن کی تکمیل کے بعد مولانا اصلاحی نے ۱۴۰۱ھ کو ادارہ تدبرِ قرآن و حدیث قائم کیا،جس کے آپ صدر منتخب ہوئے اور خالد مسعود کو ناظم بنایا گیا۔۱۹۸۱ء میں سہ ماہی مجلہ’’تدبر’‘کا اجرا ہوا۔ادارے میں ہفتہ وار درسِ قرآن کا سلسلہ جاری