کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 163
2۔رد عقائدِ بدعیہ(جلد اول): اس کتاب میں قرآن و حدیث،فقہ،منطق اور فلسفے کی روشنی میں قبوری شریعت کے عقائد،انکارِ بشریت و عبدیت نبوی اور اثبات علم غیب کی تردید اور ان کے پر فریب دلائل پر ایرادات اتنے مضبوط ہیں کہ نہ کہیں تشنگی پائی گئی ہے نہ تاویلات کی گنجایش۔صفحات ۱۶۰،مطبع لیتھو پریس بنارس،طبع ثانی۱۹۵۶ء۔ (جماعت اہلِ حدیث کی تصنیفی خدمات،ص: ۴۷۵) 3۔چمن اسلام(چار جلدیں): یہ کتابیں بچوں کے ذہن اورصلاحیت کے مطابق اردو زبان میں نہایت عمدہ و مفید مضامین کا گلدستہ اور بچوں و بچیوں کے لیے دینی معلومات کا بہترین خزانہ ہیں۔صفحات مجموعی چار جلد ۳۶۶،طبع پرٹنگ پریس دہلی،۱۹۵۸ء۔ (جماعت اہلِ حدیث کی تصنیفی خدمات،ص: ۸۰۰) 4۔اہلِ حدیث اور سیاست: یہ کتاب ہندوستان میں حضرت شاہ اسماعیل شہید دہلوی رحمہ اللہ کی تجدیدِ دین کے لیے چلائی گئی تحریک میں حصہ لینے والے اور حضرت شاہ صاحب کے بعد اس تحریک کو جاری رکھنے والے اور میدانِ سیاست میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے مشہور اہلِ حدیث علما کے حالات پر مشتمل ہے اور مخالفین کی طرف سے وارد کیے گئے اعتراضات کا بھرپور جائزہ لیا گیا ہے۔صفحات ۴۳۵،ناشر جامعہ سلفیہ بنارس،طبع دوم ۱۹۸۶ء۔ وفات: مولانا نذیر احمدکئی سال تک آنتوں کے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا رہے،مگر درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہا۔جب ان کی صحت بالکل جواب دے گئی تو