کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 153
4۔مولانا حافظ عبد الرحمن پنجابی شاہ پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۶۳ھ) 5۔مولانا عبد الرحمن ولایتی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۳۸ھ) 6۔مولانا ابو سعید شرف الدین محدث دہلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۸۱ھ) 7۔مولانا حافظ عبداللہ محدث روپڑی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۸۱ھ) 8۔مولانا عبد القادر لکھوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۵۲ء) 9۔مولانا عطاء اللہ لکھوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۴۲ھ) 10۔مولانا عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۵۳ھ) ۱۳۳۹ھ بمطابق ۱۹۱۷ء میں آپ نے درسِ نظامی سے فراغت پائی۔فراغتِ تعلیم کے بعد آپ نے جن دینی مدارس میں تدریس فرمائی،ان کی تفصیل درج ذیل ہے: 1۔مدرسہ اشاعۃ القرآن و السنہ،کھنڈیلہ۔ 2۔مدرسہ مصباح العلوم،کھنڈیلہ۔ 3۔مدرسہ حمیدیہ،دہلی۔ 4۔مدرسہ دار السلام،دہلی۔ 5۔مدرسہ مسجد کلاں،دہلی۔ 6۔جامع مسجد اہلِ حدیث رنگون(برما) 7۔دار العلوم احمدیہ سلفیہ،دربھنگہ(بہار) 8۔در الحدیث مسجد چینیاں والی،لاہور۔ 9۔دار العلوم تقویۃ الاسلام،لاہور۔ 10۔مدرسہ دار الحدیث،اوکاڑہ۔ آپ کے طریقہ تدریس کے بارے میں آپ کے تلمیذ رشید مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۷ء)فرماتے ہیں :