کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 150
2۔لائف انشورنس(بیمہ)کی شرعی حیثیت(مطبوع) بیان الشرعیۃ في محل أذان خطبۃ الجمعۃ(عربی مطبوع) مرعاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح(عربی) اس شرح کے بارے میں مولانا ضیاء الدین اصلاحی(المتوفی ۲۰۰۸ء)سابق ایڈیٹر ماہنامہ معارف اعظم گڑھ لکھتے ہیں : ’’مرعاۃ المفاتیح’‘مشکاۃ المصابیح کی ایک مبسوط شرح ہے۔اس میں پہلے اکثر شرحوں کاخلاصہ آ گیا ہے۔لائق شارح نے حدیثوں کی مفصل تشریح کر کے ان کے معانی و مطالب کی پوری وضاحت کی ہے۔اس ضمن میں حدیث کے منکرین اور محدثین پر طعن و تشنیع کرنے والوں اورحدیثوں سے غلط نتائج مستنبط کرنے والوں کا جواب بھی دیا گیا ہے اور اس کے نقض و تضاد کو رفع بھی کیا گیا ہے۔فقہی اختلافات نقل کرنے اور ائمہ فقہ و اجتہاد کے مذہب و دلائل بیان کر کے مرجح و قوی مسلک کی تعین کی گئی ہے۔شارح نے عموماً محدثین کے مذہب کی تصویب کی ہے اور مرجوح اقوال پر بعض جگہ ردو کد بھی کی ہے۔حدیثوں کی مشکلات لغوی و نحوی مسائل کو حل کرنے پر خاص دھیان دیا گیاہے اور ان پر نقد و بحث کر کے ان کا درجہ و مرتبہ اور قوت و ضعف کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔روات کے مختصر ترجمے اور بلاد و اماکن کے متعلق ضروری معلومات تحریر کیے گئے ہیں۔ ’’مشکات کی پہلی اور تیسری فصل میں صحیحین کی جو حدیثیں نقل کی گئی ہیں،اگر ان کی تخریج دوسرے محدثین نے بھی کی ہے تو اس کا ذکر کر دیا گیا ہے۔اسی طرح دوسری فصل کی حدیثوں کے لیے جو حوالے دیے گئے ہیں،اگر ان کی تخریج ان کے علاوہ دوسرے محدثین نے بھی کی ہے تو اس کی تصریح کر دی گئی ہے۔جہاں مصنف سے الفاظ حدیث نقل کرنے میں کوئی مسامحت ہوئی ہے تو اس کی تصحیح کر دی گئی ہے،یا اگر انھوں نے اگر صحیحین کی جو حدیثیں دوسری کے بجائے پہلی فصل میں بیان کی ہیں تو