کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 149
4۔مولانا عبد المعید بنارسی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۰ء) 5۔مولانا رضاء اللہ ثنائی نبیرہ شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ (تراجم علماے اہلِ حدیث: ۱/۳۱۶) اخلاق و عادات: شیخ الحدیث مولانا عبید اللہ رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ کے اخلاق و عادات کے بارے میں تراجم علماے اہلِ حدیث کے مصنف مولانا خالد حنیف صدیقی صاحب رقم طراز ہیں : ’’شیخ الحدیث مولانا عبیداللہ رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ کی شخصیت ایسی جامع تھی،جس کی مثال نہیں ملتی۔جن اوصافِ حمیدہ سے آپ کو یاد رکھا جائے،ان اوصاف سے متصف نظر آتے ہیں۔حلم،تقویٰ،قناعت،صبر و شکر اور تواضع میں نمونہ سلف تھے۔علم و فضل اور خشیتِ الہٰی میں اپنی مثال آپ تھے۔عجز و انکساری،اخلاق و محبت،خوفِ خدا،مہمان نوازی اور جذبہ خدمتِ خلق سے متصف تھے۔ائمہ محدثین نے علمِ حدیث کی تحقیق و تصنیف کا جو پودا لگایا تھا،اس کی آبیاری میں علامہ مبارک پوری نے جس کاوش اور جانفشانی سے حصہ لیا،اہلِ علم اس کو ہمیشہ سے قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے۔طالبانِ علوم نبوت کے لیے علم و تحقیق کا جو اعلیٰ معیار قائم فرمایا،اس سے آیندہ نسلیں برابر روشنی حاصل کرتی رہیں گی۔پاسبانِ کتاب و سنت،قاطع شر ک و بدعت،پیکر اخلاق و کردار،وسیع الظرفی،علو مرتبت اور بے نفسی کا جو نمونہ آپ نے پیش کیا،وہ ہم سب کے لیے لائقِ تقلید ہے۔‘‘(تراجم علماے اہلِ حدیث: ۱/۲۱۸) تصانیف: شیخ الحدیث رحمہ اللہ نے جو کتابیں تصنیف فرمائیں،ان کی تفصیل درج ذیل ہے: 1۔رمضان المبارک کے فضائل و احکام(مطبوع)