کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 141
’’القول الحسنیٰ المتیمن في ندب المصافحۃ بالید الیمنیٰ‘‘(عربی)اس رسالے میں دائیں ہاتھ سے مصافحہ کرنے کے ثبوت میں دلائل فراہم کیے گئے ہیں۔(مطبع انصاری دہلی،طبع ۱۳۱۰ھ،صفحات: ۱۲) ’’الفتح الرباني في الرد علی القادیانی‘‘(عربی)اس رسالے میں بہ دلائل قادیانیوں کے اس قول کی تردید کی گئی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنے جسم مبارک کے ساتھ آسمان پر نہیں اٹھائے گئے،بلکہ ان کی روح اٹھائی گئی ہے۔(مطبع انصاری دہلی،طبع ۱۳۱۱ھ،صفحات: ۲۰)(جماعت اہلِ حدیث کی تصنیفی خدمات) وفات: شیخ حسین بن محسن انصاری الیمانی رحمہ اللہ نے یکم جمادی الثانیہ ۱۲۲۷ھ کو بھوپال میں اس دنیائے فانی سے رحلت فرمائی۔(نزہۃ الخواطر: ۸/۱۱۵)