کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 132
73۔مولانا عبد القادر مئوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۳۱ھ) 74۔مولانا عبید اللہ(انت رام)صاحبِ تحفہ الہند(المتوفی ۱۳۱۰ھ) 75۔مولانا احتشام الدین مراد آبادی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۳۰ھ) 76۔مولانا حافظ نذیر احمد خاں دہلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۳۱ھ) 77۔مولانا حافظ محمد بارک اللہ لکھوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۱۱ھ) 78۔شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا ثناء اللہ امر تسری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۶۷ھ) 79۔مولانا حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۷۵ھ) 80۔مولانا محمداکرم خاں آف ڈھاکہ(المتوفی ۱۹۶۸ء) (حیاتِ نذیر،ص: ۱۲۲ تا ۲۲۰) تصنیف: تصنیف میں حضرت میاں صاحب کی مشہور کتاب’’معیار الحق’‘ہے،جو تقلید کی تردید میں بے نظیر کتاب ہے۔اس کتاب کی تالیف کا پسِ منظر یہ ہے کہ حضرت مولانا شاہ محمد اسماعیل شہید دہلوی رحمہ اللہ نے اثباتِ رفع الیدین میں ایک کتاب بنام’’تنویر العنین في اثبات رفع الیدین‘‘(عربی)تالیف فرمائی۔اس کتاب میں حضرت شاہ صاحب نے اثباتِ رفع الیدین کے علاوہ آمین بالجہر،فاتحہ خلف الامام اور ردِ تقلید وغیرہ کی طرف اشارات فرمائے ہیں۔اس لیے مقلدین حضرات کو یہ کتاب انتہائی ناگوار گزری۔چنانچہ اس کتاب کی تردید میں مولوی محمدشاہ پاک پٹنی غالی مقلد نے’’تنویر الحق’‘کے نام سے کتاب لکھی۔ ’’تنویر الحق’‘کی تردید میں حضرت میاں صاحب نے’’معیار الحق’‘تصنیف فرمائی۔’’معیار الحق’‘کی اشاعت سے مقلدین بوکھلا اٹھے۔اس لیے کہ تقلید کے تردید میں ایسی لاجواب کتاب اس سے پہلے شائع نہیں ہوئی تھی۔