کتاب: تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 105
زائرین کی بھری ہوئی ٹرین آئی اور راہ میں کسی اسٹیشن پر نہ رکی کہ مبادا زائرین نماز جنازہ سے رہ جائیں۔‘‘(تراجم علماے حدیث ہند،ص: ۴۰۶) حضرت مولانا مبارک پوری رحمہ اللہ کو ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا اور قبر کے سرہانے تاریخ کا کتبہ نصب ہے،جس پر یہ الفاظ کنندہ ہیں : ’’حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب(المتوفی ۱۶ شوال ۱۳۵۳ھ/۱۹۳۵ء)’‘ اللّٰہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ،اللّٰھم نور قبرہ ووسع مدخلہ،وأدخلہ الجنۃ الفردوس۔(دبستانِ حدیث،ص: ۲۰۵)