کتاب: تزکیہ نفس - صفحہ 90
بہت كم ہے، جب ہر فرىق اپنے حق كامطالبہ كرنے پر مصر ہو تو ىہ چىز بالآخر اخلاقىات سے گر جانے پر منتج ہوتى ہے۔ باہمى رشتہ داروں كا سسرالى تعلق انجام كار كے لحاظ سے محفوظ ترىن ہوتا ہے، كىونكہ نہ چاہتے ہوئے بھى قرابت دارى عدل و انصاف كا تقاضا كرتى ہے، اس كى بنىادى وجہ ىہ ہے كہ اىك ہى خاندان كا خونى رشتہ جسے ختم نہىں كىا جاسكتا، فطرتاً ہر اىك كو دوسرے كے دفاع اور اس كى حماىت پر مجبور كرتا ہے۔