کتاب: تزکیہ نفس - صفحہ 26
پىش لفظ
(ازمصنف)
اللہ تعالىٰ كے عظىم احسانات پر اس كا لاكھ لاكھ شكر ہے اور اس كے آخرى نبى اور رسول حضرت محمد صلى اللہ علىہ وسلم پر بىش بہاد درود و سلام ہوں۔ مىں كسى بھى نىكى كے سر انجام دىنے اور برائى سے بچنے كے لىے سارى دنىا سے كٹ كر اسى كى طرف متوجہ ہوتا ہوں۔ دنىا كے تمام ناپسندىدہ اور خوف و ہراس پىدا كرنے والوں كاموں سے تحفظ كے لىے اور آخرت كى ہولناكىوں اور تنگىوں سے بچنے كے لىے مىں اسى سے مدد كا طلب گار ہوں۔
مىں نے پىش نظر كتاب مىں اىسى بىش قىمت باتىں ذكر كى ہىں جو مجھے مرورِ زمانہ اور تبدىلى احوال و ظروف كے باعث اللہ تعالىٰ كى طرف سے عطا ہونے والى فہم و فراست كى بدولت اور گردش دوراں پر غور فكر اور لوگوں كى گونا گونىت پر تدبر كے نتىجہ مىں حاصل ہوئى ہىں۔
مىں نے اسے احاطہ تحرىر مىں لانے كے لىے عمر كا بىش تر حصہ صرف كىا ہے، دنىا كے مال و متاع اور خواہشاتِ نفس كو پس پشت ڈال كر ان معلومات پر غور خوض كو ترجىح دى ہے۔ مىں نے اس كتاب مىں اپنے تمام تر تجربات جمع كر دىئے ہىں، مىرى ىہ خواہش ہے كہ اس كاوش اور محنت كے ذرىعے اللہ تعالىٰ اپنے بندوں كو زىادہ سے زىادہ فائدہ پہنچائے۔ اس مىں اگرچہ مجھے بذات خود انتہائى غور خوض سے كام لىنا پڑا اور ىہ مىرے لىے جاں گسل بھى ثابت ہوئى، لىكن مىں اسے لوگوں كے لىے بلا مشقت حاصل ہونے والے خوش گوار تحفہ كے طور پر پىش كر رہا ہوں۔ ممكن ہے اسے غور سے پڑھنے والوں اور اس پر عمل پىرا ہونے والوں كے لىے ىہ باتىں بىش بہا خزانہ اور زندگى كى متاع عزىز ثابت ہوں۔
مىں اللہ تعالىٰ سے دعا گو ہوں كہ وہ مجھے اس نىت كا ثواب عظىم عناىت فرمائے اور اس كاوش كو اپنے بندوں كى سىرت و أخلاق كى اصلاح اور تزكىہ نفس كے لىے مفىد بنائے، مىں اسى سے مدد كا خواست گار ہوں۔ (آمىن)