کتاب: تزکیہ نفس - صفحہ 25
٭ كتاب مداواة النفوس (اسى كتاب كا اردو ترجمہ پىش خدمت ہے ) ىہ كتاب الأخلاق والسير كے نام سے بھى مشہور ہے ۔ ٭ مراتب العلوم وكيفية طلبہا وتعلق بعضہا ببعض۔ ٭ نقط العروس (ىہ انتہائى مفىد كتاب ہے اس مىں مصنف نے نادر و ناىاب علمى نكات جمع كىے ہىں ٭ كتاب حجّة الوداع علم تفسىر اور ناسخ و منسوخ سے متعلق بھى ان كى كتابىں موجود ہىں۔ وفات: ان كى وفات ملك اندلس كے صوبہ ’’ لَبْلَہْ ‘‘ كى مشہور بستى ’’ قتليشم ‘‘ مىں 456 ہجرى بمطابق 1064ء مىں ہوئى۔ عليہ من اللہ مغفرة و رضوان ۔ [1]
[1] امام ابن حزم رحمہ اللہ علىہ كى سوانح حىات سے متعلق كئى اىك مستقل تصانىف منظر عام پر آچكى ہىں۔ ان مىں سعىد افغانى، محمد ابو زھرہ، طہٰ ، حاجرى، ابو عبد الرحمٰن بن عقىل ظاہرى، ڈاكٹر عبد الكرىم خلىفہ، ڈاكٹر زكرىا ابراہىم، ڈاكٹر احمد بن ناصر احمد، محمد عبد اللہ ابو صعىلىك، ڈاكٹر عبد الحلىم عوىس اور مشہور ہسپانوى پادرى آسىن بلاسىوس كى تالىفات مشہور ہىں۔