کتاب: تزکیہ نفس - صفحہ 23
اساتذہ: 1۔ علم حدىث امام ىحىىٰ بن مسعود سے اخذ كىا۔ 2۔ قرطبہ كے مشائخ سے ’’ فقہ شافعى‘‘ پر دسترس حاصل كىا۔ 3۔ علم منطق ’’ محمد بن حسن مذحجى ‘‘ جىسى شخصىت سے حاصل كىا۔ تلامذہ: آپ كے شاگردوں كا دائرہ بہت وسىع ہے ان مىں سے كئى اىك نے دنىائے علم مىں بہت شہرت حاصل كى اور اَنمٹ نقوش چھوڑے مثلا: 1۔ نامور مؤرخ محمد بن فتوح رحمہ اللہ علىہ۔ 2۔ ابو عبد اللہ الحمىدى الاندلسى المىورفى رحمہ اللہ علىہ، امام ابن حزم رحمہ اللہ علىہ كے نظرىات كو عام كرنے كے لىے اور ان كى كتابوں كو دور دراز تك پہنچانے مىں انہى نے اہم كردار ادا كىا۔ امام حمىدى خود بھى ’’ الجمع بين الصحيحين ‘‘ جىسى كتاب تصنىف كر كے نامو محدثىن مىں شمار ہوتے ہىں۔ اولاد و احفاد: امام ابن حزم رحمہ اللہ علىہ كو اللہ تعالىٰ نے لائق اولاد سے بھى نوازا۔ ان كے بىٹوں مىں امام ابو رافع الفضل نامور عالم و مصنف ہىں۔ ابو اسامہ ىعقوب اور ابو سلىمان المصعب نے بھى اپنے والد كے علمى نظرىات كو رواج دىنے اور چہار دانگ عالم مىں پہنچانے مىں كوئى كسر نہ اٹھا ركھى۔ تصنىفات: امام ابن حزم رحمہ اللہ علىہ كے صاحبزادے ’’ ابو رافع ‘‘ نے بىان كىا ہے كہ ان كے والد كى كتابوں كى تعداد چار سو تك پہنچتى ہے جن كے صفحات كى تعداد اسّى ہزار ہے، ان مىں چند مشہور كتابىں ىہ ہىں۔