کتاب: تزکیہ نفس - صفحہ 20
عرض مترجم
(طبع دوم)
الحمدللّٰہ رب والصلوٰة والسلام على سيد الانبياء والمرسلين وعلى آلہ وصحبہ ومن تبعہم بإحسان إلى يوم الدين۔
پىش نظر كتاب امام ابن حزم رحمہ اللہ علىہ كى تصنىف لطىف ’’ الاخلاق والسير ف مداواة النفوس ‘‘ كا اُردو ترجمہ ہے۔ 2004ء مىں اسے لجنة المساجد گوجرانوالہ نے ’’ حاصلِ زندگى ‘‘ كے نام سے شائع كىا تھا۔ اللہ تعالىٰ اس كے كاركنان كو دنىا و آخرت مىں جزائے خىر عطا فرمائے۔ آمىن
اب اسے دوبارہ شائع كرنے كى سعادت ’’ مكتبہ ابن تىمىہ ‘‘ لاہوے كے حصے مىں آرہى ہے اور اسے ’’ تزكىۂ نفس ‘‘ كے نام سے شائع كىا جارہا ہے ۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے ہ وہ گزشتہ كى طرح اب بھى اس سے زىادہ زىادہ قارئىن كو استفادہ كى توفىق نصىب فرمائے ۔ نىز اسے مىرے لىے اور مىرے تمام تر معاونىن كے لىے آخرت مىں اجر و ثواب كا ذرىعہ بنائے۔ آمىن
وصلى اللہ على حبيبہ محمد وآلہ وصحبہ اجمعين
عبد الرحمن ىوسف مدنى
9 جمادى ثانىہ 1435 ھ
بمطابق 11 مارچ 2014ء