کتاب: تزکیہ نفس - صفحہ 18
٭ پىش لفظ مىں ’’ عبد الحق تركمانى ‘‘ نے اس كتاب كے مضامىن پر روشنى ڈالنے كى كوشش كى ہے، اس كے بعد انھوں نے اپنے ہى قلم سے ’’مقدمہ تحقىق ‘‘ كے عنوان سے محققہ كے نسخہ كے خدوخال واضح كىے ہىں۔ جىسے اپسالا ىونىورسٹى نے شائع كىا تھا، اسى اثناء مىں محققہ نے جن قلمى نسخوں كو سامنے ركھ كر اس كتاب كو اىڈٹ كىا تھا ان كى نقشہ كشى كى گئى ہے۔ ان مىں ’’ ازہرىہ، سلىمانىہ، ظاہرىہ أ، ظاہرىہ ب، اور جامعہ استنبول‘‘ كا نسخہ شامل ہىں، دس مختلف سابقہ اشاعتى نسخے اس كے علاوہ ہىں، ان تمام نسخوں پر محققہ كے تبصرے كو مكمل طور پر نقل كىا گىا ہے، ’’ عبد الحق تركمانى ‘‘ نے اپنى طرف سے اس كے بعد شائع ہونے والے دو اور اىڈىشن بھى ذكر كىے ہىں۔ ىہ كتاب عربى زبان مىں معمولى اختلاف كے ساتھ كئى ناموں سے طبع ہوتى رہى۔ ان مىں سے ’’ كتاب الأخلاق والسىر ‘‘ ، رسالة فى مداواة النفوس وتہذيب الأخلاق والزہد فى الرذائل ‘‘ ، كلمات فى الاخلاق ومداواة النفوس ‘‘ اور ’’ الأخلاق والسير فى مداواة النفوس ‘‘ قابل ذكر ہىں۔ ٭ اس كتاب كا اردو ترجمہ ’’ تزكىہ نفس ‘‘ كے نام سے زىادہ موزوں لگتا تھا۔ لىكن اس كے مشمولات كو پڑھ كر قارى اس نتىجے پر پہنچتا ہے كہ اس مىں امام موصوف نے زىادہ تر اپنے ذاتى تجربات زندگى اور پندو نصائح ذكر كى ہىں۔ بعض دوستوں كے مشورہ كے بعد اس كا نام ’’ حاصل زندگى ‘‘ ركھا گىا ہے، جن مىں مشہور صحافى جناب طاہر نقاش كا نام سرفہرست ہے۔ ٭ اس كتاب كے اردو ترجمہ كى تكمىل اور كمپوزنگ كے بعد بھى اپنے دائرہ معلومات كى روشنى مىں اور كئى دوست واحباب كے استفسار كى بنا پر مىں ىہى سمجھتا رہا كہ ىہ كتاب