کتاب: تزکیہ نفس - صفحہ 15
دنىا (ت: 281ھ) كى تالىفات سے نماىاں ہے۔
2۔ دوسرا انداز اىسے مسلم مفكر ىن اور اربابِ قلم نے اختىار كىا ہے جو ىونانى فلسفہ اور غىر مسلم ثقافت سے متاثر نظر آتے ہىں جىسا كہ ابن مقفّع (ت: 142ھ) ، ابن مسكوىہ (ت: 421ھ) ابو حىان توحىدى (ت: 414ھ) ابن سىنا (ت: 428ھ) اور ابو حامد غزالى (ت: 505ھ) كى زاہد و اخلاق سے متعلقہ تحرىروں مىں قدرے تفاوت كے ساتھ نظر آتا ہے۔
امام ابن حزم رحمہ اللہ علىہ نے پىش نظر كتاب مىں اسى موضوع پر اىك نئے انداز سے قلم اٹھاىا ہے۔ انھوں نے اس تالىف كى بنىاد كتاب و سنت كے راہنما اُصولوں كے ساتھ ساتھ اپنے ذاتى تجربات و مشاہدات اور افكار و خىالات پر ركھى ہے۔ اس كتاب مىں انھوں نے مندرجہ ذىل گىارہ عنوانات قائم كىے ہىں:
1۔ تزكىۂ نفس 2۔ عقل مندى اور راحت و سكون
3۔ علم و عرفان 4۔ اخلاق و كردار
5۔ دوستى و خىر اخواہى 6۔ محبت
7۔ عادات و خصال 8۔ برى عادتىں اور ان كا علاج
9۔ مدح پسندى اور نامورى كى خواہش 10۔ انسان كى عجىب و غرىب عادتىں
11۔علمى محفلىں
چونكہ امام موصوف نے اس كتاب كى بنىاد ذاتى تجربات و مشاہدات پر ركھى ہ ے اس لىے جہاں انہىں اس كى ترتىب و تدوىن مىں خاصہ وقت لگانا پڑا وہاں ىہ كتاب اس لحاظ سے غىر مرتب معلوم ہوتى ہے كہ اس مىں كچھ موضوعات مكرر نظر آتے ہىں۔ تاہم ان كى ىہ كاوش انتہائى قىمتى اور وقىع ہے۔
امام ابن حزم رحمہ للہ علىہ كے علمى مرتبہ كے علاوہ اس كتاب كے مضامىن اور مواد كا تنوع