کتاب: تعزیہ داری علمائے امت کی نظر میں - صفحہ 77
بربادی ہو ان نادانوں اور کم عقلوں پر،یہ لوگ ایسی حرکتیں کیوں کر رہے ہیں! کیا اس امام کے واسطے کر رہے ہیں جو اس وقت جنت اور نعمت میں محظوظ ہورہے ہیں،ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ(لڑکے ہی)رہیں گے آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو آمدورفت کر رہے ہیں۔(یطوف علیہم ولدان مخلدون بأکواب وأباریق وکأس من معین)انتہی۔ (الشیعۃ والتصحیح:الصراع بین الشیعۃ والتشیع۔تالیف:ڈاکٹر موسی موسوی۔ص:۹۸-۱۰۲۔الزھراء للإعلام العربي،القاھرۃ۔طبعہ ثانیہ:۱۴۰۹ھ=۱۹۸۹م)