کتاب: تعزیہ داری علمائے امت کی نظر میں - صفحہ 43
ہے۔(ایضاً،ص:۹۵) تعزیہ سے مراد مانگنا: سوال(۶۸)تعزیہ سے مراد مانگنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب:جائز نہیں،کیونکہ وہ نہ تمہاری بات سنتا ہے اور نہ تمہاری حالت دیکھ سکتاہے،اور نہ کوئی فائدہ پہنچا سکتا ہے،بلکہ اگر تعزیہ کے بارہ میں یہ اعتقاد ہوکہ وہ خود مراد پوری کرسکتا ہے تو ایسا شخص کافر ہے۔(ایضاً،ص:۹۵) تعزیہ کا چبوترہ: سوال(۶۹)امام کا چوک اور چبوترہ قابل تعظیم ہے یا نہیں ؟ جواب:قابل تعظیم نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے شریعت محمدیہ میں کوئی اثر نہیں ہوا،اور خود ساختہ چیز کو قابل تعظیم سمجھنا بیوقوفی ہے۔ فتاوی مولانا عبد الحئی تالیف مولانا ابوالحسنا ت محمد عبد الحی لکھنوی ترجمہ:مولانا خورشید عالم،مدرس دارالعلوم دیو بند ناشر:مکتبہ تھانوی دیو بند سن طباعت اول ۱۹۸۹؁ء