کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 88
نیز اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: [مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ۝۰ۚ وَمَنْ تَوَلّٰى فَمَآ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْہِمْ حَفِيْظًا۝۸۰ۭ ][1] ترجمہ: اس رسول( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جو اطاعت کرے اسی نے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی، اور جو منہ پھیر لے تو ہم نے آپ کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔ نیز اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: [فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْہُ اِلَى اللہِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ۝۰ۭ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا۝۵۹ۧ ][2] ترجمہ: پھر اگر کسی چیز میں اختلاف کرو تو اسے لوٹاؤ ،اللہ تعالیٰ کی طرف اور رسول کی طرف،اگر تمہیں اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہے ،یہ بہت بہتر ہے اور باعتبار انجام کے بہت اچھا ہے ۔ نیز اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: [وَاَنِ احْكُمْ بَيْنَہُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللہُ وَلَا تَتَّبِعْ اَہْوَاۗءَہُمْ][3] ترجمہ: آپ ان کے معاملات میں اللہ کی نازل کردہ وحی کے مطابق ہی حکم کیا کیجئے ،ان کی خواہشوں کی تابعداری نہ کیجئے۔
[1] النساء:۸۰ [2] النساء:۵۹ [3] المائدۃ:۴۹