کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 33
دودھ پلانے لگتی ہے ۔یہ واقعہ صحیح بخاری(۵۹۹۹)و مسلم کتاب الرقاق میں امیر ا لمؤمنین عمر بن الخطاب کی روایت سے موجود ہے۔ نیز ’’الرحمٰن‘‘نام اس وسیع رحمت کو ضمن میں لیئے ہوئے ہے جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [وَرَحْمَتِيْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ۝۰ۭ ] [1] ترجمہ:میری رحمت تمام اشیاء پر محیط ہے۔ نیز ملائکہ کی مؤمنین کیلئے قرآن میں مذکور دعا کے اندر بھی اس وسیع رحمت کا ذکر ہے : [رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَۃً وَّعِلْمًا][2] ترجمہ:اے ہمارے پروردگار! تو نے ہر چیز کو اپنی بخشش اور علم سے گھیرر کھا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں حسن وخوبی ایک تو اس اعتبار سے ہے کہ اس کا ہر نام اپنی جگہ انتہائی خوبصورت اور پیارا ہے…اور دوسری اس اعتبار سے کہ ایک نام کو دوسرے نام کے ساتھ ملاکر ذکر کرنے میں مزید حسن وکمال حاصل ہوتا ہے۔ اس کی مثال :’’العزیز الحکیم‘‘ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنے ان دونوں ناموں کو بہت سی جگہوں پر ذکر کیا ہے ۔جس سے ان دونوں نامو ں میں سے ہر نام میں دوسرے نام کی وجہ سے ایک خصوصی کمال حاصل ہوگیا۔اور وہ اس طرح کہ ’’العزیز‘‘ میں عزۃ یعنی (غلبہ) کا
[1] الاعراف:۱۵۶ [2] المؤمن :۷