کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 32
[وَمَامِنْ دَاۗبَّۃٍ فِي الْاَرْضِ اِلَّا عَلَي اللہِ رِزْقُہَا وَيَعْلَمُ مُسْتَــقَرَّہَا وَمُسْـتَوْدَعَہَا۝۰ۭ كُلٌّ فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ۝۶ ][1] ترجمہ:زمین پر چلنے پھرنے والے جتنے جاندارہیں سب کی روزیاں اللہ تعالیٰ پر ہیں، وہی انکے رہنے سہنے کی جگہ کو جانتا ہے اور انکے سونپے جانے کی جگہ کو بھی، سب کچھ واضح کتاب میں موجود ہے۔ [يَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَمَا تُعْلِنُوْنَ۝۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ۝۴ ][2] ترجمہ:وہ آسمان وزمین کی ہر ہر چیز کا علم رکھتا ہے اور جو کچھ تم چھپاؤ اور جوظاہر کرووہ(سب کو) جانتا ہے ۔اللہ تعالیٰ تو دلوں کی باتوں تک کو جاننے والاہے۔ مثال نمبر 3:اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ’’اَلرَّحْمٰنُ ‘‘ہے ،جو اللہ تعالیٰ کی رحمتِ کاملہ کو اپنے ضمن میں لیئے ہوئے ہے ،جس رحمت ِکاملہ کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حدیث میں یوں ذکر کیا(ﷲ ارحم بعبادہ من ھذہ بولدھا) ترجمہ:اس عورت کے دل میں اپنے بچے کیلئے جو رحمت ومحبت ہے ،اس سے کہیں زیادہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت فرماتا ہے ۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماں کے متعلق فرمائی جو بڑی بے چینی سے اپنا گمشدہ بچہ تلاش کررہی تھی بالآخر جنگی قیدیوں کے درمیان اسے پالیتی ہے اور اپنے سینے سے چمٹا کر اسے
[1] ھود:۶ [2] التغابن:۴