کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 25
اورکدو کاوش اس امر کی متقاضی ہے کہ توحید أسماء وصفات کا صحیح فہم حاصل کیا جائے،اور وہ وہی فہم ہے جس پرسلف صالحین ،صحابہ کرام،تابعینِ عظام اور أئمہ سلف قائم تھے ،جو چند جملوں میں اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے کہ کتاب وسنت میں مذکور اللہ تعالیٰ کے تمام أسماء وصفات ثابت وحق ہیں، ان پر ایمان لانا واجب ہے،اور وہ ایمان بلاتعطیل،بلاتحریف،بلاتکییف،بلاتشبیہ اور بلاتأویل ہو … بقیہ تمام تفصیلات کتاب کے مطالعہ سے آپ کے سامنے آجائیں گی۔
کتاب کے سلسلہ میں ایک ضروری گزارش یہ ہے کہ ممکن ہے بعض قارئین کیلئے بعض دقیق مباحث کا فہم کچھ مشکل ہو،ہم انہیں ان مباحث کے فہم کیلئے علماء سے رجوع کا مشورہ دینگے۔ یہ بات موجب اجر بھی ہوگی اورمعاونِ فہم بھی،نیز کسی غلطی سے محفوظ رہنے کا باعث بھی ہوگی۔
کتاب ھذا کی تیاری میں سب سے وافر حصہ ہمارے فاضل دوست فضیلۃ الشیخ علی بن عبداللہ النمی التمیمی رئیس’’ مکتبہ عبد اللہ بن سلام‘‘کی انتہائی مفید توجیہات وارشادات کا ہے،نیز ان کا جمیع مراحل میں تعاون بھی انتہائی قابلِ قدر ہے،کتاب کی تیاری کے سلسلہ میں ہمارے فاضل شاگرد مولاناداؤد شاکر کے گرانقدر تعاون کو فراموش کرناناممکن ہے،کتاب کے بعض حصوں کا ترجمہ،تخریج اور پروف ریڈنگ وغیرہ میں ان کا تعاون انتہائی مثالی اور قابلِ تعریف ہے۔کتاب کی کمپوزنگ کے سلسلہ میں ہمارے شاگرد حافظ زبیراسماعیل،اور طباعت کے سلسلہ میں سعد بن عبد العزیز جو مکتبہ عبد اللہ بن سلام کے مارکیٹنگ مینجربھی ہیں کی محنت ِشاقہ حوصلہ افزاء ہے۔ ہمارے شاگرد،عبداللہ شمیم اور عثمان صفدر طالبعلم المعھد السلفی،جنہیں اللہ تعالیٰ نے علمی اعتبار سے بڑی صلاحیتوں سے نوازا ہے، نے بھی کتاب کے جملہ مراحل کی تیاری میں بھرپور ساتھ دیا، مستقبل