کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 215
نیز اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [ ءَ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِي السَّمَاۗءِ اَنْ يَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ][1] ترجمہ:(کیاتم اس بات سے بے خوف ہوگئے کہ جو ذات آسمان پر ہے ،تمہیں زمین میں دھنسا دے) نیز فرمایا:[تَعْرُجُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ وَالرُّوْحُ اِلَيْہِ ][2] ترجمہ:جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں۔ نیز فرمایا: [قُلْ نَزَّلَہٗ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ ][3] ترجمہ:کہہ دیجئے کہ اسے آپ کے رب کی طرف سے جبرائیل لے کر آئے ہیں۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [ألا تأمنونی وأناأمین من فی السمائ][4] یعنی(تم مجھے امین کیوں نہیں مانتے ،حالانکہ میں اس ذات کا امین ہوںجو آسمان پرہے) نیزرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] الملک:۱۶ [2] المعارج:۴ [3] النحل:۱۰۲ [4] بخاری:۴۳۵۱