کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 214
نیز فرمایا: [سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى۝۱ۙ ][1] ترجمہ:اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر۔ نیز فرمایا: [وَلِلہِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى۝۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۝۶۰ۧ ][2] ترجمہ:اللہ کیلئے تو بہت ہی بلند صفت ہے،وہ بڑا ہی غالب اور باحکمت ہے۔ قرآن،حدیث،اجماع ،عقل اورفطرت ،ان تمام سے اللہ تعالیٰ کے علو(سب سے بلند ہونا ) پر بہت سے ادلہ موجود ہیں۔ قرآن وحدیث کے دلائل کا تو شمارہی ممکن نہیں ہے۔جیسے اللہ تعالیٰ کافرمان: [فَالْحُكْمُ لِلہِ الْعَلِيِّ الْكَبِيْرِ۝۱۲ ][3] ترجمہ:پس اب فیصلہ اللہ بلند وبزرگ ہی کاہے۔ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان: [وَہُوَالْقَاہِرُ فَوْقَ عِبَادِہٖ ][4] ترجمہ:اور وہی اپنے بندوں کے اوپر، غالب ہے برترہے۔
[1] الاعلیٰ:۱ [2] النحل:۶۰ [3] غافر:۱۲ [4] الانعام:۶۱