کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 175
ہم اسی قدر مثالوں کے ذکر پر اکتفاء کرتے ہیں ،تاکہ ہماری یہ ذکر کردہ مثالیں دوسری مثالوں کیلئے مشعلِ راہ بن جائیں ،ورنہ نصوصِ صفات کے تعلق سے اہل السنۃ کا قاعدہ معروف ہے، اور وہ یہ کہ صفاتِ باری تعالیٰ کے متعلق تمام آیات واحادیث کو ان کے معنیٔ ظاہر پر برقرار رکھواور ان میں کسی قسم کی تحریف ،تعطیل،تکییف یا تمثیل وتشبیہ کا ارتکاب نہ کرو۔ گزشتہ اوراق میں قواعدِ صفاتِ باری تعالیٰ کے بیان میں تفصیلی بحث گزر چکی ہے۔ (والحمد للہ رب العالمین)