کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 172
اطعمک وانت رب العالمین قال:اما علمت انہ استطعمک عبدی فلان فلم تطعمہ اما علمت لو أطعمتہ لوجدت ذلک عندی یاابن آدم استسقیتک فلم تسقنی قال :یارب کیف اسقیک وانت رب العالمین قال:استسقاک عبدی فلان فلم تسقہ اما انک لو سقیتہ وجدت ذلک عندی] ترجمہ: ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا:اے آدم کے بیٹے! میں بیمار ہوا مگر تو نے میری عیادت نہیں کی؟بندہ کہے گا:میں تیری کیسے عیادت کرتاتو تو رب العالمین ہے؟اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تمہیں معلوم نہ تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہواتھا ،تونے اس کی عیادت نہیں کی ،کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ اگر تو اس کی عیادت کرتا تو مجھے اس کے پاس پاتا۔ اے آدم کے بیٹے!میں نے تجھ سے کھانا مانگا ،مگر تو نے مجھے کھانا نہیں کھلایا؟بندہ کہے گا: اے میرے پروردگار!میں تجھے کیسے کھانا کھلاتا تو تورب العالمین ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا:تو نہیں جانتا ؟میرے فلاں بندے نے تجھ سے کھانا مانگا تھامگر تو نے اسے نہیں کھلایا،تجھے معلوم نہیں اگر تو اسے کھانا کھلادیتا تو اس کا صلہ میرے ہاںپالیتا۔ اے آدم کے بیٹے ! میں نے تجھ سے پانی مانگا،مگر تو نے مجھے پانی نہیں پلایا ؟بندہ کہے گا: اے اللہ میںتجھے کیسے پانی پلاتاتو تورب العالمین ہے،اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا مگر تو نے اسے پانی نہیں پلایا، اگر تو اسے پانی پلادیتا تو اس کا صلہ میرے پاس پالیتا۔