کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 160
[اَلرَّحْمٰنُ عَلَي الْعَرْشِ اسْتَوٰى۝۵ ][1] ترجمہ:رحمن ہے،عرش پر مستوی ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [ ینزل ربنا الی سماء الدنیا حین یبقی ثلث اللیل الآخر][2] ترجمہ:جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے توہمارا پروردگارآسمانِ دنیا پر نزول فرماتاہے۔ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [ماتصدق أحد صدقۃ من طیب ولایقبل ﷲ الا الطیب الا أخذ ھا الرحمن بیمینہ ][3] ترجمہ:جوکوئی شخص کسبِ حلال سے صدقہ دیتاہے اوراللہ تعالیٰ صرف کسبِ حلال ہی قبول فرماتاہے،تواللہ تعالیٰ اس صدقہ کو دائیں ہاتھ میں لے لیتا ہے … اس کے علاوہ بہت سی آیات واحادیث ہیں جن میں اللہ رب العزت کے چند افعالِ اختیاریہ انجام دینے کا ذکر ہے۔ واضح ہو کہ مذکورہ بالا حدیث میں جو اللہ تعالیٰ کے دوافعال کا ذکر ہے،(ایک اس کا بندوں کے قریب ہونا، دوسرا اس کا بعض بندوں کی طرف دوڑنا)یہ بھی اسی قبیل سے ہیں ۔سلفِ صالحین
[1] طہ:۵ [2] صحیح بخاری:۱۱۴۵ [3] صحیح مسلم:۲۳۴۶