کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 16
عرش پر مستوی ہے ،بالکل اسی معنی کے ساتھ جو اس کی شان کے لائق ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کی معیت مع الخلق اس امر کی متقاضی ہے کہ وہ اپنی خلق کے تمام احوال وامور سے مکمل علم وآگاہی رکھنے والا،اور اپنی مخلوق کا پوری طرح احاطہ کیئے ہوئے ہے،ان کی تمام باتوں اور حرکتوں کو سنتا ہے اور ان کے تمام ظاہری وباطنی احوال کو دیکھتا ہے(یہ معیتِ عامہ کا معنی ہے) جبکہ معیتِ خاصہ جو اللہ تعالیٰ کے انبیاء واولیاء اور جملہ مؤمنین کے ساتھ ہے میں سابقہ تمام معانی کے ساتھ ساتھ حفاظت وصیانت اور نصرت و تأئید وتوفیق وغیرہ کا معنی پایا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس نافع کتاب میں فرقِ باطلہ معطلہ ،مشبہہ ،حلولیہ اور قائلین وحدۃ الوجود کا انتہائی قوی اور مدلل رد موجود ہے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ،اوران کے اجر وثواب میں خوب اضافہ فرمائے ،اور ہمیں اور انہیں علم، ہدایت اورتوفیق عطافرمائے۔ اس کتاب کے تمام پڑھنے والوں اور جملہ مسلمانوں کیلئے نافع بنادے بلاشبہ وہی دعا قبول کرنے کے اہل اور ہرچیز پہ قادر ہے ۔ اس ’’تقریظ‘‘ کو فقیر الی اللہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز ،اللہ تعالیٰ ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے ،نے اپنے کاتب کو املا کروایا۔وصلی ﷲ علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ. الرئیس العام لإدارات البحوث العلمیۃ والإفتاء ولدعوۃ والارشاد 