کتاب: توبہ و تقویٰ اسباب ، وسائل اور ثمرات گناہوں کے اثرات - صفحہ 33
رکھتے ہیں ۔ اور مومنوں کے لیے استغفار کرتے ہیں …‘‘۔
۲۱۔ گناہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انسان کو بھلا دیتے ہیں :
گناہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انسان کو بھلا دیتے ہیں جس کی وجہ سے انسان ہر قسم کی خیر وبرکت سے محروم ہوجاتا ہے۔ فرمایا:
﴿وَلَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ نَسُوْا اللّٰہَ فَاَنْسٰہُمْ اَنْفُسَہُمْ اُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْفَاسِقُوْنَ﴾ (الحشر:۱۹)
’’ اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے اللہ کو بھلایا، اللہ نے ان کے لیے اپنے نفسوں کو بھلا دیا؛ سو یہی لوگ پکے فاسق ہیں ۔‘‘
۲۲۔ گناہ کی وجہ سے انسان کا حقیر ہو جانا:
گناہ کی وجہ سے انسان کا نفس حقیر ہوجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَکَّاہَا o وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاہَا﴾ (الشمس ۹-۱۰)
’’ وہ کامیاب ہوگیا جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا اور وہ نامراد ہوا جس نے اسے گناہوں میں ملوث کیا۔‘‘
۲۳۔ اعضا کی خیانت اور ان کی مدد سے محرومی:
عین ضرورت کے وقت انسان کے اعضا کی خیانت اور ان کی مدد سے محرومی ؛فرمایا:
﴿ فَمَا اَغْنَی عَنْہُمْ سَمْعُہُمْ وَلَا اَبْصَارُہُمْ وَلَا اَفْئِدَتُہُمْ مِّنْ شَیْْئٍ اِذْ کَانُوْا یَجْحَدُوْنَ بِاٰ یَاتِ اللّٰہِ وَحَاقَ بِہِمْ مَّا کَانُوْا بِہٖ یَسْتَہْزِئُ وْنَ﴾(الاحقاف:۲۶)
’’اورانہیں ان کے کان اوران کی آنکھیں اوردل کچھ بھی کام نہ آئے ، جبکہ وہ اللہ کی آیات کا انکار کرنے لگے ،اور جس چیز کامذاق اڑایا کرتے تھے ،وہی ان پر الٹ گئی۔‘‘