کتاب: توبہ و تقویٰ اسباب ، وسائل اور ثمرات گناہوں کے اثرات - صفحہ 32
جس کی تم برائی بیان کرو، اس کے لیے جہنم واجب ہوگئی۔ تم اس زمین میں اللہ کے گواہ ہو، تم اس زمین میں اللہ کے گواہ ہو، تم اس زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔‘‘
۱۷۔ اللہ کا غضب اور ایمان کا نقصان :
﴿فَبَائُ وْا بِغَضَبٍ عَلیٰ غَضَبٍ﴾ (البقرہ:۹۰)
’’ وہ غضب پر اللہ کا غضب کما لائے۔‘‘
۱۸۔گناہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں انسان کی ذلت کا باعث بنتا ہے :
اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
﴿وَمَنْ یُّہِنِ اللّٰہُ فَمَا لَہُ مِنْ مُّکْرِمٍ ﴾ (الحج:۱۸)
’’ اور جسے اللہ تعالیٰ ذلیل کردیں اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ۔‘‘
۱۹۔گناہ سے ذلت انسان کا مقدر بن جاتی ہے:
گناہ سے ذلت انسان کا مقدر بن جاتی ہے، کیوں کہ ہر قسم کی عزت وعظمت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ وَلِلّٰہِ الْعِزَّۃُ وَلِرَسُوْلِہٖ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَلٰکِنَّ الْمُنَافِقِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ﴾(منافقون:۸)
’’حالانکہ عزت اللہ کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے۔‘‘
۲۰۔ ملائکہ اور مرسلین کی دعاؤں سے محرومی کا اصل سبب گناہ ہیں :
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿الَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَہٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَیُؤْمِنُوْنَ بِہٖ وَیَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا …﴾ (الغافر:۷)
’’ فرشتے جو اللہ تعالیٰ کے عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں ، اور جو اس عرش کے ارد گرد ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح حمد کے ساتھ ساتھ بیان کرتے ہیں اور اللہ پر ایمان