کتاب: توبہ و تقویٰ اسباب ، وسائل اور ثمرات گناہوں کے اثرات - صفحہ 21
بعض پیٹ ، شرمگاہ ، ہاتھوں اور بعض پاؤں میں ہوتے ہیں ۔اور بعض گناہ سارے بدن میں ہوتے ہیں ۔ یہ بات انتہائی واضح ہے جس کی تفصیل بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ پھر ان میں سے کچھ گناہ ایسے ہوتے ہیں جن کا تعلق انسانوں سے ہوتا ہے ، اور کچھ کا تعلق اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان ہوتا ہے۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ کے ہاں دیوان ( لوگوں کے نامہ اعمال کے دفتر ) تین طرح کے ہیں : ایک دیوا ن وہ ہے جس میں سے اللہ تعالیٰ کسی بھی چیز کی پروا نہیں کرتے، اور دوسرا دیوان وہ ہے جس میں سے اللہ تعالیٰ کچھ بھی نہیں بخشے گا۔ اور تیسرا دیوان وہ ہے جس میں کچھ بھی نہیں چھوڑے گا۔‘‘ )مسند احمد حدیث:۲۴۰( وہ دیوان جسے اللہ تعالیٰ کبھی معاف نہیں کریں گے ، وہ شرک کا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اِنَّہُ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَمَاْوَاہُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ ﴾ (المائدہ: ۷۲) ’’ اور بے شک جوکوئی اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرائے گا، اللہ نے ا س پر جنت کو حرام کردیا ہے ،اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے،اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔‘‘ وہ دیوان جس کی اللہ تعالیٰ ذرا بھر بھی پروا نہیں کرتے وہ انسان کا اپنے نفس پر ایسا ظلم ہے جس کا تعلق انسان اوراس کے رب کے درمیان ہو۔اللہ تعالیٰ چاہے تو اس سے صرف نظرکرتے ہوئے اسے معاف کردے۔ اور تیسرادیوان جس میں سے کچھ بھی نہیں چھوڑے گا وہ لوگوں کا آپس میں ایک دوسرے پر ظلم کرنا ہے ، اس کا بدلہ لازمی طور پر چکایا جائے گا۔‘‘ [دیکھئے: مختصر منہاج القاصدین ۲۹۶] ****