کتاب: توبہ و تقویٰ اسباب ، وسائل اور ثمرات گناہوں کے اثرات - صفحہ 20
گناہوں کی اقسام ہمیں اس بارے میں لازمی معلوم ہونا چاہیے کہ انسانی اخلاقیات اور اوصاف مختلف قسم کے ہیں ، لیکن گناہ کے کاموں کاخلاصہ چار صفات میں ہے : ٭ ربوبیت کي صفات: اس کی وجہ سے تکبر اور فخر پیدا ہوتا ہے ، اور انسان اپنی تعریف، مدح اور عزت کو پسند کرتا ہے۔اور دوسروں پرغالب رہنا چاہتا ہے۔ یہ انتہائی ہلاکت خیز گناہ ہیں جن سے لوگ غافل ہیں اور بعض لوگ تو سرے سے ان باتوں کو گنا ہ سمجھتے ہی نہیں ۔ ٭ شیطاني صفات: ان کی وجہ سے حسد ،بغض ، کینہ ، مکاری ، حیلہ بازی، دھوکہ دہی ، فریب، نفاق اور فساد جیسی برائیاں جنم لیتی ہیں ۔ ٭ حیواني صفات: ان کی وجہ سے ہر قسم کا شر، اور اپنی شہوت پوری کرنے کی حرص جنم لیتی ہے۔ زنا ،اغلام بازی ، چوری اور حقوق کا مارنا ان ہی صفات ِ رذیلہ کی بنا پر ہوتا ہے۔ ٭ درندگي کي صفات: ان کی وجہ سے غصہ، حقد ، قتل ، مار دھاڑ اور لوٹ مار جنم لیتے ہیں ۔ یہ صفات انسانی فطرت میں بتدریج پروان چڑھتی ہیں ۔ سب سے پہلے حیوانی صفات غالب آتی ہیں ، پھر اس کے بعد درندہ صفات اور اس کے بعد شیطانی صفات اور اس کے بعد ربوبیت کی صفات۔ یہی تمام گناہوں کی جڑ اور منبع ہیں ۔اور تمام تر گناہ اسی منبع سے تمام انسانی اعضا میں پھوٹتے ہیں ۔ ان میں سے بعض گناہ دل میں گھر کر جاتے ہیں ، جیسے کفر ، بدعت ، نفاق اور پوشیدہ برائیاں ۔ بعض گناہ آنکھوں میں ہوتے ہیں ، اور بعض گناہ زبان میں ،