کتاب: توبہ و تقویٰ اسباب ، وسائل اور ثمرات گناہوں کے اثرات - صفحہ 16
بڑھانے کے بجائے اہم اور کام کی باتیں ذکر کی جائیں ۔اس کے ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھا ہے کہ کوئی ضعیف یا موضوع حدیث اس رسالہ میں جگہ نہ پاسکے۔ صرف آیات قرآنیہ اور احادیث صحیحہ سے استدلال کیاجائے۔ اگرچہ اس بارے میں بعض قصص کا بیان بہت ہی فائدہ مند ہوسکتا ہے مگر ان سے قصداً اجتناب کیا گیا ہے، کیوں کہ لوگوں کی ہمتیں پست ہوچکی ہیں ،اور کتاب کا حجم دیکھ کر ہی حوصلے ہار جاتے ہیں - الا ما شاء اللہ یہ جو بھی اس کتاب میں کام کیا، صرف اللہ کی رضا کے لیے ہے۔ اس سے مقصود نہ دولت و شہرت ہے ، اور نہ ہی ناموری۔ بس اللہ راضی ہوجائے ، اور اس کے کسی بندے کی اصلاح ہوجائے تو یہی سرمایۂ دنیا اور آخرت میں کافی ہے۔ میرے جس بھائی کومیرے رسائل پسند ہوں ، اور وہ انہیں فی سبیل اللہ چھپوا کر تقسیم کرنا چاہتا ہو وہ الفرقان ٹرسٹ سے رابطہ کر کے ہر ممکن مدد حاصل کرسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو ،اور سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین! اس کے ساتھ ہی میری تمام قارئین سے گزارش ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی کوئی غلطی پائیں تو بذریعہ خط، ای میل،فیکس یا فون اس سے مطلع کردیں ۔اورجن بھائیوں کے پاس کچھ مشورے یا افکار و آراء ہوں ۔ان سے بھی آگا ہ کریں ؛ ان کے مشوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور حتی الامکان عمل بھی کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہماری کوششیں قبول فرمائیں ۔ قارئین کرام سے گزارش ہے کہ وہ ہم سب (مؤلف مراجعین اور معاونین)کے لیے ہدایت اوراستقامت کی دعا کے ساتھ ہمارے مرحوم اساتذہ کی مغفرت کے لیے بھی دعا کریں ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمتوں اور فضل سے مالا مال کردے۔آمین! آپ کا بھائی ابو شرحبیل شفیق الرحمن الدراوی ****